پشاور پولیس نے بازاروںمیں آئس منشیات فروخت کرنیوالے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 14 اگست 2018 00:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2018ء) پشاور پولیس پولیس نے شہر کے مصروف بازاروں اورملحقہ علاقوںمیں آئس منشیات فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی آئس منشیات اور ہیروئن بر آمد کر کے دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے حوالا ت منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیرکوپشاور پولیس نے گزشتہ کئی دنوں سے منشیات خصوصا آئس منشیات فروخت کرنیوالے افراد کے خلاف بھر پور کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کئی اہم اور مشہور منشیات فروشو ں کر گرفتار کر کے بھاری مقدار میں آئس اور دوسری منشیات بر آمد کرکے ملزمان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ شرقی دیار خان نے شہر کے مصروف ترین بازار شعبہ چوک میں مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد قاسم ولد نثار احمد سکنہ مردان حال حیات آباد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 20 گرام آئس اور 400 گرام ہیروئن بر آمد کر لیا جبکہ ایک دوسری اہم کارروائی کے دوران پی سی ہوٹل کے نزدیک کارروائی کے دوران ملز م یار محمد ولد خان محمد سکنہ افغانستان حال ہری پور کو بھی خفیہ اطلاع پر گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 25 گرام آئس اور 500 گرام ہیروئن بر آمد کر کے تھانہ شرقی منتقل کر دیااسی طرح پشاورپولیس نے سماج دشمن عناصر اور دیگر منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے دوران6 اشتہاری ملزمان سمیت دیگر 156 افرادکو بھی گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضے سے 6 کلاشنکوف ،28 پستول،7 بندوق جبکہ 18 کلو گرام چرس، 1400گرام ہیروئن اور36 بوتل شراب بھی بر آمد کر لی ہے جبکہ غیر رجسٹر کرایہ داروں کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے نامکمل کوائف پر 31 غیر قانونی مقیم کرایہ داروں کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں