ٹورازم کارپوریشن کے زیراہتمام آزادی مارچ، شہر شہر آمد پر شہریوں کا جشن

آزادی مارچ میں 52 جیپ اور 20 مائونٹین بائیکس مانسہرہ سے ہری پورپہنچ گئی ، ایبٹ آباد آمد پر شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ، پاکستان زندہ باد اور پاک فوج کے حق میں نعرے

منگل 14 اگست 2018 20:32

ٹورازم کارپوریشن کے زیراہتمام آزادی مارچ، شہر شہر آمد پر شہریوں کا جشن
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) 71ویں جشن یوم آزادی کے موقع پر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور کمشنر ہزارہ کے باہمی اشتراک اور فرنٹیئر 4x4 کلب کے زیراہتمام آزادی مارچ پشاور سے مانسہرہ اور پھر مانسہرہ سے ہری پور پر اختتام پذیر ہو گئی ، گزشتہ روز آزادی مارچ 2018 مانسہرہ سے روانہ ہو کر ہری پور کے مقام پر پہنچی ، مانسہرہ روانگی کے وقت ڈپٹی کمشنر مانسہرہ زبیر خان مہمان خصوصی تھے ، آزادی مارچ میں 52 جیپیں جبکہ 20 مائونٹین بائیکس شامل ہیں ، آزادی مارچ کی ایبٹ آباد آمد پر شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اس موقع پر مقامی گلوکاروں نے ملی نغموں بھی گائے ، جبکہ ایبٹ آباد آمد پر لیفٹنٹ جنرل (ر) ایاز سلیم رانا اور دیگر معزز شخصیات نے ریلی کے شرکاء میں تعریفی اسناد تقسیم کیں ، شہریوں نے جگہ جگہ خوب استقبال کیا اور پاکستان زندہ باد اور پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے ،شرکاء کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے انعقاد سے ہزارہ اور خیبرپختونخوا کا سافٹ ایمج دنیا بھر میں جائے گا خاص طور پر اس ایونٹ سے یہاں کی خوبصورت وادیوں ، برفیلے پہاڑوں ، ندیوں ، جھرنوں ، جنگلی حیات اور قدرتی حسن سے مالا مال جنگلات کو دنیا بھر میں روشناس کرنے میں بھرپور مدد ملے گی ، جس سے سیاحت کی ترقی سمیت دنیا میں پاکستان کا مثبت اور خوبصورت چہرہ دکھانے میں مدد ملے گی ،ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پرامن صوبہ ہے ، پاکستان بھر اور دنیا سے لوگ یہاں کے سیاحتی مقامات کی سیرو تفریح کیلئے آتے ہیں ، صوبہ سیاحتی مقامات سے مالا مال ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں