پشاور،شاہ عالم میں گزشتہ دو ہفتوں سے بجلی کاٹرانسفارمرخراب،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

منگل 14 اگست 2018 20:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پشاورکے علاقہ شاہ عالم میں گزشتہ دو ہفتوں سے بجلی کاٹرانسفارمرخراب ہے جسکی وجہ سے رہائشیوں کو شدیدمشکلات کاسامناہے علاقہ مکین کے مطابق شاہ عالم پی کی68میں آتاہے جہاں کا ٹرانسفارمرگزشتہ دوہفتوں سے خراب ہو اہے واپڈاحکام ٹرانسفارمرلے گئے ہیں تاہم عدم مرمت کے باعث ٹرانسفارمرکی تنصیب نہیں ہورہی ہے علاقے میں دوہفتوں سے بجلی غائب ہے جسکی وجہ سے پانی کی قلت بھی پیداہوچکی ہے جبکہ لوگ پانی مساجد اور دودرازعلاقوں سے لانے پرمجبورہیں اس صورتحال سے نومنتخب ایم پی اے اوردیگرحکام کوبھی آگاہ کیاگیاہے تاہم ابھی تک کسی قسم کی شنوائی نہیں ہورہی ہے انہوں نے مقتدرحکام سے اپیل کی کہ فوری طور پر ٹرانسفارمرلگاکر بجلی کا مسئلہ حل کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں