یتیم بچوں نے جشن آزادی کے موقع پر کیک کاٹ کر کے خوشی کا اظہار

پشاورکے یتیم بچوں نے اپنی جیب خرچ کیلئے ملنے والی رقم سے کیک خریدا اور جشن منایا

منگل 14 اگست 2018 22:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء)ملک سے محبت میں سرشار یتیم بچوں نے جشن آزادی کے موقع پر کیک کاٹ کر کے خوشی کا اظہار کیا اس دن کیلئے ان بچوں نے اپنی جیب خرچ سے رقم جمع کر کے جشن منانے کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

دارلطفال پشاورکے یتیم بچوں نے اپنی جیب خرچ کیلئے ملنے والی رقم سے کیک خریدا اور جشن منایا، پورے ملک کی طرح جشن آزادی کے اس موقع پر یتیم بچے بھی کسی پیچھے نہیں ہیں سبز ہلالی پرچم والا کیک خرید کر اس بار یوم آزادی میں نئے انداز سے شرکت کیں ، یوم آزادی کے اس موقع یہ بچوں نے بار بی کیو ، فیس پینٹگ اور ہاتھوں میں ہری چوڑیاں پہن کر فل موج مستی کے موڈ میں جشن منایا ، بچیوں نے رنگ برنگے کپڑے پہن کر قومی ترانوں پر رقص کر کے ملک سے محبت کا اظہار کا انوکھا انداز اپنایا ، اس موقع پر بار بی کیو کا انتظام کیا گیا تھا ، بچوں نے سیخ تکہ کھایا اور ملک کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں