ْجشن آزادی کے سلسلے میں پختونخوا ریڈیو ایف ایم92.2 میں کوئز پروگرام عزم پاکستان کا اہتمام

منگل 14 اگست 2018 22:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) جشن آزادی کے سلسلے میں پختونخوا ریڈیو ایف ایم92.2 میں کوئز پروگرام عزم پاکستان کا اہتمام کیا گیا۔پروگرام میں نگران وزیر اعلیٰ کی مشیر برائے سماجی بہبود ، وومن ڈیویلپمنٹ اور آرٹ اینڈ کلچر آسیہ خان نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔اس کوئز پروگرام میں طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔

اس موقع پر آسیہ خان نے ایف ایم ریڈیو92.2 کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مثبت پروگرام بچوں میں مقابلے کے رجحان کو بڑھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مقابلے میں شریک بچوں کی کارکردگی سے متاثر ہو کر ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ یہاں کے کلاس 6th کے بچوں میں بھی اتنا ٹیلنٹ موجود ہے،اسی طرح صوبے کے دیگر حصوں میں بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں،ضرورت اس ٹیلنٹ کی رہنمائی کرتے ہوئے دنیا کے سامنے لانے کی ہے اور اس طرح کے کوئز پروگرام اس میں ممدو معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔آخر میں نگران وزیر اعلیٰ کی مشیر آسیہ خان نے مقابلے میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں ، سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں