سوات کی ضلعی انتظامیہ نے یوم آزادی کی مناسبت سے دن بھر مختلف خصوصی تقاریب کا اہتمام

منگل 14 اگست 2018 22:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) سوات کی ضلعی انتظامیہ نے یوم آزادی کی مناسبت سے دن بھر مختلف خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جن میں پرچم کشائی اور شجرکاری قابل ذکر ہیںڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے یوم آزادی کی صبح ڈی سی آفس گلکدہ سیدوشریف میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران پرچم کشائی کی رسم ادا کی ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے دوسری بڑی تقریب مالم جبہ میں سیمسن گروپ کی نصب کردہ دو کلومیٹر رقبے پر محیط برفانی میدان، پہاڑی چوٹیوں اور جنگلات سے گذرنے والی جدید چئیر لفٹ کے افتتاح کی شکل میں ہوئی یہ چئیرلفٹ 35کروڑ روپے لاگت سے مکمل ہوئی ہے اس موقع پر انہوں نے مالم جبہ سکی ریزارٹ میں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹاجس میں دیگر اعلی حکام کے علاوہ کئی ملکی اور غیرملکی سیاحوں نے بھی شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے سیدو گرلز سکول میں یوم آزادی کے حوالے سے انٹرسکولز مقابلوں اور خپل کور سکول میں سالانہ تقریب میں بھی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں