اہم عہدوں پر نامزدگیوں کاخیرمقدم کرتے ہیں،ہمایون سیف اللہ

منگل 14 اگست 2018 22:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) سینئر پارلیمٹرین ہمایون سیف اللہ خان نے محمود خان کو وزیر اعلی ،اسد قیصر کو سپیکر قومی اسمبلی ،مشتاق غنی کو سپیکر صوبائی اسمبلی اور محمود جان کو ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کے لئے نامزدگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ائی قیادت کی طرف سے صوبے کی پسماندہ علاقوں کو ترقی دینے کی حکمت عملی قابل تعریف ہے،لکی مروت صوبے کا سب سے پسماندہ ضلع ہے گزشتہ چالیس سالوں سے کسی کو صوبائی وزیر نہیں بنا یا گیا اس لئے پی ٹی ائی قیادت یہاں پائیدار ترقی لانے کے لئے پی ٹی ائی کے نو منتخب MPAڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کو صوبائی کا بینہ میں شامل کرتے ہوئے اچھی وزارت دی جائے اس سے پاکستان تحریک انصاف پر عوام کا اعتماد مزید بڑھے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گا ہ پر آل ویلج ناظمین کے عہد یداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ناظمین نے عمران خان و دیگر قیادت سے ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ، ہمایون سیف اللہ خان نے کہا کہ ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے 25جولائی کے عام انتخابات میں جنوبی اضلاع میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہے جو عوام کی طرف سے ان کی خدمات اور پی ٹی ائی پر بھر پوراعتماد ہے ،لکی مروت کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ تب ہی ممکن ہے جب لکی مروت کوصوبائی کابینہ میں اچھی وازارت مل جائے انہون نے کہا کہ یہاں کے عوام پی ٹی ائی کے چیئر مین عمران خان و دیگر قیادت سے یہ امید رکھتے ہیں کہ گزشتہ کئی عشروں سے ترقی کے ثمرات سے محروم علاقہ مروت کو اہم وزارت دی جائے گی، کیونکہ ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کو صوبائی وزیر مقرر کرنے کا فیصلہ نہ صرف سو فیصد درست بلکہ لاکھوں لوگوں کے دلون کی آواز ہوگی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں