پشاور ہائی کورٹ پشاور کے احاطے میں قومی پرچم کشائی کی تقریب

منگل 14 اگست 2018 22:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح وطن عزیز کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر پشاور ہائی کورٹ پشاور کے احاطے میں قومی پرچم کشائی کی ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی ۔اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور جسٹس وقار احمد سیٹھ نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں دوسروں کے علاوہ حاضر سروس اور سابقہ ججز ، رجسٹرار ، متعلقہ افسران ، وکلاء ، ننھے طلبہ اور صحافی برادری نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جبکہ قومی ترانہ اور ملی نغمے بھی پیش کئے گئے۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے یوم آزادی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز بزرگوں کی لازوال قربانیوں سے حاصل ہوا ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح کے اقوال کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام پاکستانیوں کو پوری ایمانداری اور محنت کے ساتھ کام کرنا چاہئیے اور ریاست کی ذمہ داریوں اور فرائض کو پر خلوص طریقے سے ادا کرتے ہوئے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہئیے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں