سرکاری ملازمین کا حکومتی نظام میں کلیدی کردار ہے ،مقدس اللہ

بدھ 15 اگست 2018 19:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء)خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور محکمہ محنت مقدس اللہ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کا حکومتی نظام میں کلیدی کردار ہے ان کی کارکردگی اور ایمانداری کی بدولت ترقی و خوشحالی میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ محنت کے ملازمین میں توصیفی اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری محکمہ محنت خیبر پختونخوا نظام الدین ، ڈائریکٹر جنرل انور خان، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ ڈائریکٹر بلال، ڈائریکٹر محنت عرفان اللہ خان اور دیگر عملہ نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے محکمہ محنت کے افسران اور عملہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی پوری جانفشانی اور لگن سے کام کریں گے۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر نے افسران اور عملہ میں توصیفی اسناد تقسیم کیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں