ایم ایم اے نے سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی اور اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا

جمعرات 16 اگست 2018 20:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) متحدہ مجلس عمل (ایم ایم ای) نے سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی اور اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا ہے۔ ایم ایم کے صوبائی صدر مولانا گل نصیب خان کے مطابق پارلیمانی لیڈر شپ کے معاملہ پر ایم ایم اے میں مشاورت کا عمل جاری تھا، بعض حلقوں کی رائے تھی کہ اکرم خان درانی کو اپوزیشن لیڈر اور لطف الرحمن کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا جائے تاہم ایم ایم اے کی صوبائی قیادت اور جمعیت علماء اسلام (ف) کی صوبائی مجلس عاملہ نے مشاورت کے بعد لطف الرحمن کا نام ڈراپ کرتے ہوئے اکرم خان درانی کو پارلیمانی لیڈر کے ساتھ ساتھ اپوزیشن لیڈر کے عہدے کیلئے بھی نامزد کردیا ہے جس کے ساتھ ہی اب ان کی طرف سے جلد ہی دیگر جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا آغاز کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں اکرم خان درانی نے میڈیا کو بتایا کہ ایم ایم کے پارلیمانی لیڈر اور اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے وہ صوبائی اسمبلی میں بھرپور کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مشترکہ اٴْمیدوار سامنے لاکر صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن ممبران کی تعداد میں مزید اضافہ کو یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے قائد ایوان کے الیکشن کے موقع پر ایک ووٹ کا اضافہ اپوزیشن کی پہلی بڑی کامیابی ہے اور اس کے بعد کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں