اسمبلی نے آپ کو طاقت دی ہے،بدقسمتی سے صوبائی اسمبلی ہمیشہ سے بے توقیر رہی ہے،عنایت اللہ خان

اس کے بزنس کو کبھی بھی سنجیدہ نہیں لیاگیا، اسمبلی کو عزت دیں اور حکومتی عہدیداروں کو اسمبلی کے سامنے جوابدہ بنائیں،محمود خان کو وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ سابق سینئر وزیر کا اسمبلی میں خطاب

جمعرات 16 اگست 2018 23:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) سابق سینئر وزیر و ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو روڈ میپ ہم نے پڑھا ہے جس میں عوام کو روزگار دینے ،میر ٹ کی بالادستی ، کرپشن کے خاتمے ، پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر ، ایک کروڑ نوکریوں ، گڈ گورننس ، پولیس اصلاحات اور دیگر وعدے کیے گئے ہیں ۔ہم اس سے پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی ناپیں گے اچھے کاموں میں ساتھ دیں گے اگر آپ نے اپنے وعدوں کو پورا کیا تو آپ لوگوں کے دلوں پر راج کریں گے ۔

بدقسمتی سے ہمارے صوبے میں ہمیشہ روایتی طرز حکمرانی رہی ہے اور جہاں سے وزیر اعلیٰ منتخب ہوتا ہے زیادہ تر فنڈز وہاں پر خرچ ہوتا ہے ۔ہم فنڈز کی منصفانہ تقسیم چاہتے ہیں۔ صوبے کے تاریخ میں پہلی بار ملاکنڈ ڈویژن سے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر ملاکنڈ کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ محمود خان کے وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر صوبائی اسمبلی میں خطا ب کرر ہے تھے ۔

نومنتخب وزیر اعلیٰ محمود خان کو مبارکباد دیتے ہوئے عنایت اللہ خان نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کو وزیر اعلیٰ ملاہے اس لیے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک طاقتور انتخابی مہم چلائی اور نوجوانوں کو متحرک کرکے پی ٹی آئی کے پشت پر کھڑا کیا ۔ لوگوں سے وعدے کیے اور عوام کو امید دلائی جس سے عوام کی توقعات بڑھی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ محمود خان پر بڑا بوجھ آیا ہے اور پی ٹی آئی کو دوسرا موقع ملاہے جس سے گزشتہ حکومت کے منصوبوں کو تسلسل ملے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ہم حکومت کے اچھے کاموں میں ان کا ساتھ دیں گے اور تعاون کریں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے پی ٹی آئی کا روڈ میپ اور انتخابی منشور پڑھا ہے جس کے بنیاد پر ان کے کارکردگی کو ناپیں گے ۔ موجودہ حکومت اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں ۔ انہوںنے کہاکہ صفائی ، پینے کا صاف پانی کی فراہمی ، گڈ گورننس ، بلدیاتی نظام کی بہتری اور اداروں کی اصلاحات موجودہ حکومت کے لیے بڑے چیلجنز ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں