نومنتخب وزیراعلیٰ محمودخان کو پی ٹی آئی واپوزیشن اراکین کی مبارکباد،تعاون کی یقین دہانی

مفادعامہ کے کاموں کی حمایت اور غلطی کی بھرپورنشاندہی کرینگے،اپوزیشن،حکومت اچھاڈیلیورکریگی،پی ٹی آئی ارکان اپوزیشن کی جانب سے مبینہ دھاندلی کے الزامات پر پی ٹی آئی اراکین کابھرپوردفاع،الیکشن کوصاف وشفاف قرار دے دیا

جمعہ 17 اگست 2018 00:12

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے بعد پی ٹی آئی واپوزیشن اراکین نے وزیراعلیٰ محمودخان کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ مفادعامہ کے کاموں میں حکومت کیساتھ ہرقسم تعاون کایقین دلایاتاہم اپوزیشن نے واضح کیاکہ جہاں کہیں تحریک انصاف سے غلطی ہوگی اسکی نشاندہی کی جائیگی حکومت کویاد دلایاجائیگاکہ ایک کروڑنوکریوں کا وعدہ کب پوراہوگا پچاس لاکھ گھرکب تعمیر کئے جائینگے اپوزیشن اراکین نے ایک بارپھردھاندلی کے الزامات عائد کئے توحکومتی اراکین نے اسکابھرپورجواب دیا۔

قائدایوان کے انتخاب کے بعد جے یوآئی کے رکن اکرم درانی نے محمودخان کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن اور حکومت گاڑی کے دوپہیہ ہیں دونوں ایک دوسرے کے بغیرآگے نہیں چل سکتے صوبے کے مفادکیلئے حکومت کیساتھ تعاون اورحمایت کرینگے مبینہ دھاندلی کیخلاف ہمارااحتجاج پارلیمنٹ کے اندراورباہرجاری رہے گا انہوں نے سوال اٹھایا کہ گزشتہ تین ادوارمیں کتنے قرضے کم اورکتنے زیادہ ہوئے اورکونسے ایسے میگاپراجیکٹ بنے جس سے ریونیومل رہاہو اس کی تفصیل سے عوام کو آگاہ کیاجائے جماعت اسلامی کے عنایت اللہ نے کہاکہ قائدایوان کا انتخاب تین لحاظ سے اہم ہے پہلی مرتبہ پی ٹی آئی دوسری بار حکومت میں آئی دوسرااسے دوتہائی اکثریت ملی اور تیسری بات یہ کہ تاریخ میں پہلی بارملاکنڈڈویژن سے پہلاوزیراعلیٰ نامزد ہوا پی ٹی آئی نے لوگوں میں امیدپیدا کی ہے عوام کی توقعات ان سے وابستہ ہیں بھاری مینڈیٹ ملاہے اس لئے اس بار معذورت کی گنجائش نہیں ہوگی ہم مثبت کاموں میں حکومت ہرلحاظ سے ساتھ دینگے صوبے میں صاف پانی ،گڈگورننس،اصلاحات کی ضرورت ہے اسکے علاوہ اسمبلی کی توقیرکوبحال رکھنا حکومت کیلئے چیلنجزہیں ۔

(جاری ہے)

اے این پی کے سرداربابک نے نومنتخب وزیراعلیٰ کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ تاریخ میں پہلی بارملاکنڈ سے وزیراعلیٰ منتخب ہوا توقع ہے کہ وہ اپوزیشن کودیوار سے نہیں لگائینگے انہوں نے جمہوریت ،میڈیااوراحتسابی اداروں کی مضبوطی پرزوردیا ن لیگ کے سرداراورنگزیب نلہوٹھہ نے محمودخا ن کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ قائدایوان تمام صلاحیتوں کو صوبے کی ترقی پر صرف کرینگے میاں نثارگل کے حق میں اپوزیشن کا سوفیصدآنا اسبات کی غمازی کرتاہے کہ اپوزیشن متحد ہے وزیراعلیٰ کے ہراچھے اقدام کی حمایت کرینگے اورتنقید برائے اصلاح کی جائے گی انتخابی اداروںپر تحفظات تب تک رہینگے جب تک ہمیں مطمئن نہیں کیاجاتا اکرم درانی اور سرداربابک کی جانب سے تنقیداوردھاندلی کے الزامات پر شاہ فرمان نے کہاکہ ہم نے بھی گزشتہ انتخابات کے موقع پر دھاندلی کیخلاف آوازبلندکی تھی الیکشن کمیشن کے افسران کوسابق حکومت نے تعینات کئے تھے ہم شفافیت پریقین رکھتے ہیں حلقہ میں550اساتذہ بھرتی ہے لیکن کسی کو نہیں جانتا کسی کی سفارش نہیں کی صوبہ میں آج سب سے زیادہ امن ہے رشوت اورسفارش کلچر کا خاتمہ ہوچکاہے نوکریاں میرٹ پر دی گئیں یہی وجہ ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کو دوبارہ منتخب کیا عاطف خان نے کہاکہ قائدایوان کومبارکباددیتاہوں آج پہلادن ہے تنقیدکیلئے پانچ سال ہے پہلے ہی دن الزامات نہیں لگنے چاہئے پچھلے الیکشن میں بھی انتخابی عمل میں انگلیاں اٹھیں اپوزیشن کے ساتھ مل کر انتخابی عمل کو ٹھیک کرینگے ہم رہیں یانہ رہیں جمہوری عمل کوپروان چڑھناچاہئے آج پاکستان بدل چکا ہے ہماری نیت صاف تھی تنقیدکے بجائے آگے بڑھیں الیکشن کمیشن سے خامیاں دورکرینگے ۔

شہرام ترکئی نے کہاکہ پی ٹی آئی کسی کے کندھے پرپائوں رکھ کر نہیں آئی اس کے پیچھی22سالہ جدوجہد ہے تنقیدکے بجائے اپوزیشن مثبت رویہ اپنائے۔شاہ محمدخان اورفخرجہاں نے بھی پی ٹی آئی کا دفاع کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں