کوہاٹ میں غیر قانونی مال مویشی منڈیوں کے قیام پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد

جمعہ 17 اگست 2018 16:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالدالیاس نے عید الاضحی کے موقع پر شہر اور مضافات میںقائم غیر قانونی مال مویشی منڈیوں خصوصاًتوغ بالا پنڈی روڈ ، محمد زئی ہنگو روڈ اوربہزادی چکر کوٹ نز د فضائیہ انٹرکالج کے منڈیوں کانوٹس لیتے ہوئے ضلع بھرمیں دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت مذکورہ منڈیوں سمیت قائم تمام غیر قانونی مال مویشی منڈیوں پرفوری طورپر عرصہ 9 دنوںکیلئے پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی ہوگی۔اس امر کااعلان یہاں سرکاری طورپرکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں