ضلع میں تین سا ل سے زیر التوا تر قیا تی عمل فورا شروع کیا جائیگا، ضلع نا ظم ایبٹ آباد

جمعہ 17 اگست 2018 20:43

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ایبٹ آباد کے نو منتخب ضلع نا ظم سردار سعید انور نے کہاہے کہ ضلع میں تین سا ل سے زیر التوا ترقیاتی عمل فوراً شروع کیا جائیگا اور اس مقصد کے لئے ضلعی اسمبلی کا اجلاس آئندہ دو تین روز میں طلب کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز صوبائی محکمہ اطلا عا ت کے ریجنل دفتر میں ریجنل انفارمیشن افسر سے ضلعی حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کی حکمت عملی اور ترقیاتی کا مو ں کے ٹنڈرو ں کی کم از کم وقت میں مشتہر ی سمیت دیگر امور پر تبا دلہ خیا ل کرتے ہوئے کیا۔

نو منتخب ضلع نا ئب نا ظم جا وید اقبال اور اراکین ضلع کو نسل سردار فخر عا لم گل ،سردار غنضفر عبا سی اورشا ہ نواز بھی اس موقع پر مو جود تھے۔ سردار سعید انور نے بتا یا کہ ارا کین ضلع کو نسل سے ان کے حلقوں کی ترقیاتی سکیمیں ضلعی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں ہی طلب کی جا ئیں گی اور بجٹ کی منظو ری کے سا تھ ہی ان سکیمو ں پر مزید پیش رفت شروع کر دی جا ئے گی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ضلع کی نظا مت کے لئے تین سا ل تک عدا لتی جنگ کے با عث ضلع کو نسل کے حلقے پہلے ہی کا فی متا ثر ہو چکے ہیں اور اب جب کہ عدا لتی مقد ما ت اور عا م انتخا با ت ختم ہو چکے ہیں اس لئے ہما رے پا س اب عوا م کے مقا می مسا ئل حل کر نے میں مزید تا خیر کی کو ئی گنجائش نہیں ہے ۔سردار سعید انور نے کہا کہ عبو ری دور کے لئے پو ری ضلعی اسمبلی کا متفقہ طور پر انہیں نا ظم اور جا وید اقبا ل کو نا ئب نا ظم منتخب کر نا خوش آئند اور با لغ نظری پر مبنی فیصلہ ہے جس سے تر قیا تی عمل کو آگے بڑھا نے میں بھی مدد ملے گی۔

انہو ں نے امید ظا ہر کی کہ ضلع کو نسل میں تما م سیا سی پا رٹیو ں کے کو نسلر ضلع کے عوا م کے وسیع تر مفا د میں تر قیا تی عمل میںتعا ون کر یںگے ۔انہو ں نے تما م ارا کین میں فنڈز کی منصفا نہ تقسیم کے عز م کا بھی اظہا ر کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں