خوشدل خان کی قیادت میں بڈھ بیر کے وفد کی پیسکو چیف سے ملاقات

بجلی کے مسائل سے آگاہ کیا، پیسکو چیف کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی

جمعہ 17 اگست 2018 22:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے نو منتخب ممبر اسمبلی خوشدل خان کی قیادت میں بڈھ بیر کے وفد نے پیسکو چیف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے ، ملاقات میں پیسکو چیف کو علاقے میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ ، کم وولٹیج اور دیگر مسائلسے آگاہ کیا گیا،وفد نے گزشتہ پانس سال کے دوران حلقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بڈھ بیر سمیت مضافات میں کم وولٹیج کے حوالے سے تفصیلی بات کی ، خوشدل خان نے کہا کہ عوام شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ذہنی کوفت کا شکار ہیں ، پیسکو چیف نے وفد کو یقین دلایا کہ بجلی کی ترسیل سے متعلق تمام مسائل حل کئے جائیں گے اور کسی سے بھی اس حوالے سے زیادتی نہیں کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے بعد اس سلسلے میں اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں بڈھ بیر گرڈ سٹیشن کی تعمیر، اوور بلنگ ،لوڈ شیڈنگ کے طریقہ کار اور کنڈا کلچع کے خاتمے کیلئے قابل عمل پالیسی وضع کی جائے گی تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں