جماعت اسلامی نے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

ڈپٹی سپیکر کیلئے ایم ایم اے کے نامزد امیدوار مولانا مفتی اسعد محمود کو ووٹ کاسٹ کیا

جمعہ 17 اگست 2018 23:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا البتہ ڈپٹی سپیکر کیلئے ایم ایم اے کے نامزد امیدوار مولانا مفتی اسعد محمود کو ووٹ کاسٹ کیا اگر وزیر اعظم کیلئے امیدوار متحدہ مجلس عمل سے ہو تا تو اپنا ووٹ استعمال کرتا قومی اسمبلی میں اپنے تشخص کو برقرار رکھتے ہوئے پانامہ لیکس کے باقی ماندہ افراد کے احتساب ، دستور پاکستان میں موجود اسلامی شقوں کے تحفظ اور قانون سازی کے ذریعے غیر اسلامی قوانین کا خاتمہ اور مظلوم طبقہ کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے کسی سیاسی جماعت کو کندھا دینے کی بجائے اپنی نظریاتی لڑائی خود لڑیں گے اور جماعت اسلامی کے احتساب سب کا اور کرپشن فری پاکستان کے مشن کو جاری رکھنے کیلئے جد و جہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار این اے ون چترال سے رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے المرکز الاسلامی پشاور سے جاری اپنے ایک اخباری میں کیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں