خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،جعلی مشروبات بنانیوالی فیکٹری کوسیل کردیا

ہفتہ 18 اگست 2018 20:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی نے کاروائی کرکے جعلی مشروبات بنانیوالی فیکٹری کوسیل کردیا،کاروائی کے دوران جعلی مشروبات تیار کرنے والوں کورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔کے پی فوڈ تھارٹی ترجمان کے مطابق نوشہرہ کے علاقے پبی میں گھر کے اندر واقع فیکٹری پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

فیکٹری میں نیشنل و انٹرنیشنل برانڈز کے جعلی مشروبات تیار کئے جاتے تھے۔

مشروبات کی تیاری پر فیکٹری مزدوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا۔کاروائی کے دوران ہزاروں لیٹر مضر صحت جعلی مشروبات ضائع کی گئیں۔ پبی کے علاقے میں یہ ساتویں فیکٹری ہے جو گھر قائم کی گئی تھی۔ تاحال کے پی فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں بیس سے زائد جعلی مشروبات فیکٹریوں کو سیل کیا ہے۔تمام ترکاروائیاں شکایات سیل کے زریعے موصول ہونے والی شکایات پر کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں