صوبائی حکومت نے 27ضلعی حکومتوں کو ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 10ارب 54کروڑ 55لاکھ روپے کا فنڈ جاری کردیا

ہفتہ 18 اگست 2018 21:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) صوبائی حکومت نے 27ضلعی حکومتوں کو ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 10ارب 54کروڑ 55لاکھ روپے کا فنڈ جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ کے مطابق ضلعی حکومت پشاور کو ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 82کروڑ 44لاکھ ، چترال کو 31کروڑ 94لاکھ ، ڈی آئی خان کو 59کروڑ 27لاکھ ، دیر لوئر کو 60کروڑ 89لاکھ ، دیر بالا کو 32کروڑ 26لا کھ ، ہنگو کو 12کروڑ 96لاکھ ، ہری پور کو 44کروڑ74لاکھ ، کرک کو 36کروڑ 85لاکھ ، کوہاٹ کو 34کروڑ30لا کھ ،کوہستان اپر کو 11کروڑ 36لاکھ ، کوہستان لوئر کو 3کروڑ82لاکھ ، کوہستان کلاس پلاس کو 3کروڑ 29لاکھ ، لکی مروت کو 37کروڑ 38لاکھ ، مالاکنڈ کو 34کروڑ 93لاکھ ، مانسہرہ کو 63کروڑ 83لاکھ ، مردان کو80کروڑ 56لاکھ ، نوشہرہ کو 50کروڑ تین لاکھ ، شانگلہ کو 23کروڑ 49لاکھ ، صوابی کو 56کروڑ 91لاکھ ، سوات کو 72کروڑ 16لاکھ ، ٹانک کو 16کروڑ 90لاکھ ، طورغر کو 4کروڑ 62لاکھ ، ابیٹ آباد کو 54کروڑ 88لاکھ ، بنوںکو 45کروڑ 4لاکھ ، بٹگرام کو 18کروڑ 37لاکھ ، بونیرکو 31کروڑ 43لاکھ ، ضلعی حکومت چارسدہ کو 55کروڑ 70لاکھ ، کا فنڈ جاری کردیاگیا ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں