ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

عوام اپنے نبی ؐ سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے ہالینڈ کی تمام اشیاء کا بائیکاٹ کریں ،ْ نئی حکومت فی الفور ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرے ،ْ مظاہرین کا مطالبہ

اتوار 19 اگست 2018 14:50

اسلام آباد/پشاور/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں ،ْ مظاہرین نے پاکستانی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام اپنے نبی ؐ سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے ہالینڈ کی تمام اشیاء کا بائیکاٹ کریں ،ْ نئی حکومت فی الفور ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرے ۔

تفصیلات کے مطابق گستاخانہ خاکوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ،ْمظاہرین نے ہالینڈ حکومت کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ لکی مروت میں بڑی تعداد میں لوگوں نے بنوں میانوالی روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ہالینڈ کی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے نبی ؐ سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے ہالینڈ کی تمام اشیا کا بائیکاٹ کردیں جبکہ نئی حکومت فی الفور ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے علاقے چاغی میں بھی تحریک لبیک کے تحت گستاخانہ خاکوں کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حضور ؐ سے محبت و عقیدت کا اظہار کیا گیا تھا جبکہ ہالینڈ کے خلاف نعرے بھی درج تھے۔شرکا ء نے کہا کہ مسلمان اپنے آخری نبی محمد مصطفی ؐ سمیت تمام انبیا سے محبت اور عزت کرتے ہیں لیکن غیرمسلموں کی جانب سے آئے روز ہمارے نبی ؐ کی شان میں گستاخی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں، مسلم امہ کے جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کی جاتی ہے مگر اقوام متحدہ اور عالمی برادری تماشا دیکھ رہی ہے۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اس حوالے سے ایک قانون بنائے جس میں ہر پیغمبر کی شان میں گستاخی کو جرم اور اس کی سزا موت مقرر کیا جائے ۔ پشاورمیں بھی تحریک لبیک کے تحت احتجاجی ریلی نکالی گئی جو میلاد ہاؤس سے شروع ہوکر جی ٹی روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب پشاور پر اختتام پذیر ہوئی۔ٹنڈومحمد خان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنان نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے سے ہالینڈ کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ حکومت پاکستان اس حوالے سے عملی اقدامات کرے ، ہالینڈ کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کرے اور اس سے ہرقسم کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں