خیبر پختونخوا کے متعدد سیاسی شخصیات بزر گ شخصیات میں تبدیل ہو گئے

اتوار 19 اگست 2018 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) خیبر پختونخوا کے متعدد سیاسی شخصیات بزر گ شخصیات میں تبدیل ہو گئے ہیں ان سیاسی شخصیات کی خدمات کے باعث انہیں صوبے میں اہم مقام رکھتے ہیں اورانہیں خاص نظر سے دیکھا جاتا ہے ان شخصیات میں سے چار کے اوپر خودکش حملے بھی ہو چکے ہیں جبکہ دو شخصیات سابق وزیر اعلیٰ اور ایک گورنر کے عہدے پر بھی رہ چکا ہے موجودہ انتخابات میںیہ سیاسی بزرگ شخصیات بری طور پر ہار بھی گئے ہیں اے این پی کے حاجی غلام احمد بلور 80سال کے ، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان 69سال کے ، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پائو 74سال کے ، سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک 68سال کے ، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 65سال کے ، سابق صوبائی وزیر قلندر لودھی 74سال کے ، سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار مہتاب 66سال کے ہو گئے ہیں چارسدہ سے رکن قومی اسمبلی مولانا گو ہر شاہ 68سال کے ہو گئے ہیں ہمایون سیف اللہ 75سال کے ، انور سیف اللہ 73سال کے ، سلیم سیف اللہ 71سال کے ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق سمیت متعدد بزرگ شخصیات رواں انتخابات میں بری طور پر آوٹ ہو چکے ہیں

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں