ایبٹ آباد ، گزشتہ دو ماہ میں پولیس کی کاروائیاں، سینکڑوں منشیات فروش گرفتار

لو گرام چرس ،6 کلو گرام ہیروئن ، 300 گرام ہیروئن اور ایک ہزار کے قریب شراب کی بوتلیں برآمد

اتوار 19 اگست 2018 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) ٍٍضلع پولیس ایبٹ آباد کی گزشتہ دو ماہ کے دوران منشیات فروشوں ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں اور دیگر غیر قانونی سر گرمیوں کی روک تھام کے لئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پورکاروائیاں جاری ہیں۔اس دوران ضلع پولیس نے منشیات کے خلاف ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کی ہدایات پر خصوصی مہم کا آغاز کرتے ہوئے 110کلو گرام چرس ،6 کلو گرام ہیروئن ، 300 گرام ہیروئن اور ایک ہزار کے قریب شراب کی بوتلیں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے سینکڑوں منشیات فروشوں کو گرفتار کیاگیا۔

اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ضلع پولیس نے گزشتہ دو ماہ کے دوران 5ؒٓ کلاشنکوف، 13عدد رائفل، 90عددبندوقیں ، 150پسٹل، 5000 کارتوس مختلف بور اور 55200 بارودی گولے برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ضلعی پولس سربراہ عباس مجید خان مروت نے منشیات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ مقدمات میں ملوث ملزمان جو کہ بعد روپوشی مفرور قرار دیے گئے ہیں انکی گرفتاری کے سلسلے میں بھی خصوصی مہم شروع کی گئی اس مہم کے دوران ضلع پولیس نے قتل ،اقدام قتل اور دیگر اہم مقدمات میں ملوث 100سے زائد مفروران گر فتارکرلیے گئے اس سلسلہ میں مورخہ 17/08/2018 سے مفروران کی گرفتاری کے سلسلہ میں ضلعی پولیس سربراہ نے گزشتہ روز ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کے دوران تمام افسران کو خصوصی ٹاسک دیا۔

ضلعی پولیس سربراہ نے بتایا کہ ضلع بھر میں منشیات کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے منشیا ت ایک لعنت ہے اور ہماری نوجون نسل کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے ۔اس سلسلہ میں عوام سے بھی بھر پور تعاون کی اپیل کی جاتی ہے اور اس ضمن میں پرنٹ اور سوشل میڈیا کے زریعے عوام کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر اخلاقی سرگرمی کی اطلا ع کسی بھی وقت بذریعہSMS دی جاسکتی ہے جس پر بعد تصدیق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

عوام کے تعان کے بغیر اس لعنت سے چھٹکارا ممکن نہیں اور اس مہم میں معاشرے کا تعاون اس ضلع کی ترقی میں اہم کردار ادا کر ئیگا۔ضلعی پولیس سربراہ نے DRC's اور PLC's کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ DRC ضلع ایبٹ آباد میں ایک بہترین عوامی مفاد اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کافورم ہے جہاں ضلع بھر کے ہزاروں لوگ اپنے تنا زعات اس فورم میں حل کروا کر خوش و خرم زندگی بسر کر رہے ہیں ۔

DRC ایک ایسا ادارہ ہے جو کہ عوام کو مفت اور فوری انصا ف کے ساتھ ساتھ فیملی مصالحت صلح الخیر کے نظریے سے چھوٹے بڑے مسائل میں صلح کے اصول کو فروغ دینے کی غر ض سے اپنا بھر پور کردار ادا کررہا ہے۔ مزید بتایا کہ ضلع میں پبلک لیزان کمیٹیوں کی کارکردگی خاص تسلی کی حامل نہ تھی۔جنہیں قانون کی مطابق تھا نہ جا ت او سرکل کی سطح پر فعال بنا کر تما م ممبران کو انکی ذمہ داریوں کے متعلق آگاہی دی گئی ہے اس سلسلہ میں تھا نہ کینٹ اور تھانہ مانگل میں PLC ممبرا ن کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔

مزید تھا نہ جات کے ممبرا ن سے بھی بہت جلد ملاقات کی جائیگی اور ضلع بھر میں PLC's کو مکمل فحال اور قانون کے مطابق اختیارات دیے جائیںگے اور انکی کارگردگی کا بھی ملاحظہ کیا جائیگا۔ اس سلسلہ میں ضلعی پولیس سربراہ نے بتایا کہ تمام تھانہ جا ت کے SHO's ہفتہ میں ایک بار اور سرکل DSP مہینہ میں دو بار PLC ممبران کیساتھ میٹنگ کریں گے اور انکی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ علاقے میں امن وامان کی بحالی لوگوں کے بنیادی مسائل کے حل اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی اور جرائم کے سدباب کے حصول کیلئے ضلع پولیس کے ساتھ تمام امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور ممکنہ اقدامات میں تجاویز اور مشاورت کریں گے۔

اور معاشرے میں جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں اپنا کلیدی کردار ادا کر یں گے ۔ مزید بتا یا کہ PLC's کو باقاعدہ ایک قانونی شکل دی گئی ہے جس میں انکے اختیارات اور معاشرے میں کردار کے اختیارات تمام ممبران کو قانون نے دیے ہیں جن پر عمل پیرا ہو نا انکی بحثیت ممبران ذمہ داری ہے ۔ضلع پولیس عوام الناس کو انکے مسائل دہلیز پر حل کیلئے بھرپور کو شش کر رہی ہے۔

تھانہ جا ت کے ریکارڈ اور تفتیشی امور کی نگرانی کیلئے ضلعی پولس سرابراہ نے مسلسل تمام تھانہ جات کے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے جس دوران ضلعی پولیس سربراہ نے متعدد تھانہ جات کے سر پرائز وزٹ کئے اور زیر تفتیش مقدمات کے ساتھ ساتھ تھانہ جات کی کار کردگی ملاحظہ کرتے ہوئے تفتیشی افسران کو ہدایات دہتے ہوئے کہا کہ انصاف کے تمام تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تفتیشی عمل سو فیصد میرٹ پر کیا جائے اور کسی بھی بے گنا ہ شحص کو مقدمہ میں ملوث نہ کیا جائے ۔

ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ نے بتایا کہ ضلع ایبٹ آباد میںسیزن کے دوران سیاحوں کی آمد کیوجہ سے اور ضلع میں بے انتہا گاڑیوں کے رش کیوجہ سے مشکلات درپیش ہیں لیکن اس کے باوجود اہم مواقعوں پر ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں تاکہ آنے والے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو آسانی اور سہولت میسر ہوسکے۔ مزید اس ضمن میں بتایا کہ ٹریفک کے نظام کو مزید مو ثر بنانے کے لئے نظر ثانی کی جائیگی اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تا کہ ٹریفک کی روانی کو بدستور جاری رکھا جاسکے ۔

ضلعی پولیس سر براہ نے گاڑی ڈرائیوران اور عوام سے اپیل کی کہ غیر قانونی اڈہ جات کو فروغ نہ دیا جائے اور مقررہ سٹاپ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگ تکلیف سے بچ سکیں ۔آخر میں ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے کہا کہ ضلع ایبٹ آباد ایک پرامن ضلع ہے جسکی وجہ اس شہر میں رہنے والے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کا معاشرے میں اہم کردار ہے۔

اس ضلع کے لو گوں نے گزشتہ یوم شہدا پولیس یوم آذادی اور کھلی کچہر یوں کے دوران عوامی نما ئندگان ، ممبران ضلع تحصیل ویلیج کونسلز ، وکلاء ، علماء ، انجمن تاجران، صحافی برادری اور دیگر تمام مکاتب فکر کے لوگورں نے پولیس کیساتھ محبت باہمی ہم آہنگی اور دلی جذبے کا مظاہرہ کیا ہے اسکی مثال نہیں ملتی،ضلعی پولیس سربراہ نے تمام مکاتب فکر کے لوگوںعلماء ، عوامی نمائندگان ، وکلاء ، انجمن تاجران اور صحافی برادری کا اس شہر میں امن وامان کا خیال رکھنے میں بھر پور کردار اور ضلع پولیس کے ساتھ ہر فورم پر تعاون اور ساتھ دینے پر تمام لوگ خراج تحسین کے مستحق ہیں اور ضلع پولیس عوامی مدد کے ساتھ ضلع بھر سے جرائم کے سدباب کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گی اور عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنیکی بھر پور کو شش کریگی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ اور انکے بنیا دی حقوق کا خاص خیال رکھا جائیگا۔

ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے ضلع ایبٹ آباد کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس ضلع میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ آئندہ بھی جرائم کے سدوباب اور عوامی مسائل کی نشاندہی اور مناسب حل کیلئے ضلع پولیس کا ساتھ دیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں