نو منتخب سپیکر خیبر پختونخو ا سمبلی مشتا ق احمد غنی کی ایبٹ آباد آمد، فقید المثا ل استقبا ل کیا گیا

اتوار 19 اگست 2018 23:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) خیبر پختونخو ا سمبلی کے نو منتخب سپیکر مشتا ق احمد غنی سپیکر کے عہد ے کا حلف اٹھا نے کے بعد اتوار کے روز پشا ور سے ایبٹ آباد پہنچے تو ان کا فقید المثا ل استقبا ل کیا گیا. ہزارہ مو ٹر وے پر ،جہا ری کس اور بعد ازاں شا ہ مقصو دانٹر چینج پر پی ٹی آئی کے کھلا ڑیو ں کے علا وہ مشتا ق غنی کے حلقہ نیا بت اور ایبٹ آباد کے عوا م کی کثیر تعداد نے سپیکر صو با ئی اسمبلی کا شا ندار استقبا ل کیا اور انہیں گا ڑیو ں کے طو یل قا فلے میں فوا رہ چو ک ایبٹ آباد اور بعد ازاں ان کی رہا ئش گا ہ غنی با غ پہنچا یا۔

غنی با غ میں بھی حلقہ کے عوا م اور سپورٹرکثیر تعداد میں مو جود تھے ۔پی ٹی آئی کے رکن قو می اسمبلی علی خا ن جدو ن ،رکن صو با ئی اسمبلی حا جی قلندر خا ن لو دھی ،پی ٹی آئی کے ضلعی عہد یدار بھی ان کے ہمرا ہ تھے۔

(جاری ہے)

جب کہ مو ٹر وے اور دوسرے مقا ما ت پر استقبا ل کر نے وا لوں میںعا م لو گو ں کے علا وہ بلدیا تی نما ئندے اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے وا لے رہنما بھی شا مل تھے۔

شا ہ مقصو د سے ایبٹ آباد تک مشتا ق احمد غنی کو قا فلے کا استقبال کرنے وا لو ں نے را ستے میں جگہ جگہ رو ک کر سپیکر صو با ئی اسمبلی کا اعزاز حا صل کر نے پر پر جو ش مبا رک باد د ی۔ مشتا ق احمد غنی نے بعض مقا ما ت پر استقبا لی جلو س کے شر کا ء سے خطا ب بھی کیااور ہزارہ پہنچنے پر بھر پو ر پزیرا ئی پر ان کا شکر یہ ادا کیا۔مشتا ق احمد غنی نے اس موقع پر اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے کہا کہ سپیکر صو با ئی اسمبلی کا عہدہ صر ف ان کے لئے یا پی کی39کے لئے نہیں بلکہ پو رے ہزارہ ڈویژن کے لئے ایک عظیم اعزاز کی با ت ہے اور اس اعتماد اور عزت افزائی پر ایبٹ آباد سمیت پو رے ہزارہ کے عوا م پی ٹی آئی کے سر برا ہ اور وزیر اعظم عمرا ن خا ن کے دل کی گہرا ئیو ں سے شکر گزار ہیں۔

مشتا ق احمد غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ پا نچ سا لہ دور میں وفا قی حکو مت کی پیداکر دہ بے شما ر مشکلا ت کے با و جود عوا م کی خد مت کی ہے اور زاتی مفا دا ت سے با لا تر ہو کر کر پشن کے خا تمے ،میرٹ کے نظا م اور صحت ،تعلم،پو لیس،ما ل اور مواصلا ت سمیت سما جی خد ما ت کی بہتری کے لئے پی ٹی آئی کے ایجنڈے پر کا میا بی سے عمل کیا جس کے نتیجے میں صو بے کے عوا م نے ایک با ر پھر پی ٹی آئی پر اعتماد کیا ہی.انہو ں کہا کہ اگلے پا نچ سا لہ دور میں ہم انشا اللہ اس سے بڑھ کر عوا م کی خد مت کر یں گے۔

انہو ں نے کہا کہ خیبر پختو نخوا اسمبلی نا گزیر قا نو ن سا زی کا عمل جا ری رکھے گی جب کہ پی ٹی آئی کی حکو مت اپنے جا ری تر قیا تی منصو بوں کو مکمل کر نے کے علا وہ ایبٹ آباد سمیت پو رے صو بے میں نئے تر قیا تی منصو بے شروع کر ے گی۔انہو ں نے یقین ظا ہر کیا کہ نئی صو با ئی حکو مت مر کز سے صو بے کے غصب شدہ حقو ق حا صل کر نے میں بھی کا میا ب ہوگی جس سے صو بے کے عوا م کا معیا ر زندگی مزید بہتر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں