عمران خان کا وزیر اعظم بننا پوری قوم کی خوش قسمتی و خوش نصیبی ہے ،ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا ،رکن صوبائی اسمبلی

پیر 20 اگست 2018 19:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) لکی مروت سے پی ٹی ائی کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے عمران خان کو وزیر اعظم کا حلف اٹھانے پر اپنی اور عوام کی طرف سے مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان کا وزیر اعظم بننا پوری قوم کی خوش قسمتی و خوش نصیبی ہے اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ قوم کو ایک نڈر ،دیانت دار ،صادق ،امین و حقیقی معنوں میں محب وطن لیڈر و دلیر وزیر اعظم ملا ہے انشاء اللہ اب وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کو ملک کی تاریخ کا انقلابی خطاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ردپیش تمام چلینجز کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے قوم کو صاف صاف باتیں کرتے ہوئے جو لائحہ عمل انہوں نے دیا ہے اس پر عمل کرنے کے لئے پوری قوم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم کے ہیرو ہیں او رانہوں نے عوام کے دل جیت لئے ہیں انشاء اللہ اپنے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کریں گے اور کسی قیمت پر عوام کے اعتما د کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ، انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے منشور اور عمران خان کے ویژن کے لئے دن رات کام کریں گے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں