برطرف جوڈیشل افسران کو صفائی کاپوراموقع دیاگیا،اسسٹنٹ پروٹوکول افیسرحناء شکیل

پیر 20 اگست 2018 20:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) پشاورہائیکورٹ کی اسسٹنٹ پروٹوکول افیسر حناء شکیل نے وضاحتی پریس ریلیز میں کہاہے کہ ماتحت عدالتوں کے برطرف چارججز اور 13 جوڈیشل افسران سمیت ایک مستعفی جج کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ منفی ہونے پرانہیں شوکازنوٹسسزجاری کئے تھے جنہیں باقاعدہ اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیاتھا۔

(جاری ہے)

پریس ریلیز میں کہاگہاہے کہ پشاورہائیکورٹ کے ایڈمنسٹریشن کمیٹی نے مذکورہ چارججز کیخلاف انکوائری کرکے کرپشن پر پانچ روز قبل ملازمت سے برطرف کیاجن کے ساتھ قانون کے مطابق منصفانہ برتائوکیاگیااسکے علاوہ اسی کمیٹی نے پوری چھان بین کرکے انکوائری رپورٹ میں بدعنوانی ثابت ہونے پر 13جوڈیشل افسران کو ملازمت سے برطرف کیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں