عیدالاضحی کے مبارک موقع پر بجلی کی شکایات رفع کرنے کے لئے پسکو کے خصوصی اقدامات

پیر 20 اگست 2018 20:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) عیدالاضحی کے مبارک موقع پر بجلی کی شکایات رفع کرنے کے لئے پسکو نے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں‘ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹیوپسکوانجینئرڈاکٹر محمدامجد خان کی ہدایت پر واپڈا ہاؤس پشاور میں ایک خصوصی کرائسسز منیجمنٹ سیل قائم کردیا گیاہے تاکہ کہیں پر بھی بجلی کی فراہمی میں کوئی غیرمتوقع تعطل نہ آئے ‘ کسی بھی بریک ڈاؤن سے بچا جاسکے اور کسی ایمرجنسی کی صورت میں بحالی کاکام فوری طورپر کیا جاسکے۔

چیف ایگزیکٹیوپسکو بذات خود کرائسز منیجمنٹ سیل کی کاروائی مانیٹرکریں گے اور ہدایات جاری کریں گے تاکہ بجلی فراہمی میں کسی تعطل کو فوری طورپر دورکیا جاسکے اور بحالی کے کاموں میں کسی تاخیرکا امکان باقی نہ رہے۔

(جاری ہے)

واپڈا ہاؤس پشاور میں قائم کرائسسز منیجمنٹ سیل دن رات چوبیس گھنٹے مسلسل کام کرے گا اورکہیں پر بھی بجلی کے نظام میں نقص کی صورت میں فوری کاروائی کرے گا․کرائسسز منیجمنٹ سیل کے علاوہ سرکل اور مقامی کمپلینٹ آفیسز کو بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں․اور اضافی سازوسامان اور ماہرین بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موجود ہیں۔

عید کی تعطیلات کے دوران سنٹرل کرائسسز منیجمنٹ سیل سے فون نمبر 091-9212010,091-9212028, پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ جہاں سے اُن کی شکایات کے ازالے کے لئے فوری کاروائی کی جائے گی․کرائسز منیجمنٹ سیل کے علاوہ تمام علاقائی اور مقامی کمپلینٹ آفسسز سے بھی بجلی بندش سے متعلقہ مسائل کے ازالے کے لئے رابطہ کیا جاسکتا ہے اسی طرح کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مرمت کا ضروری سامان تمام سب ڈویژنوں میں موجود ہی․اور پسکو کا تکنیکی عملہ کسی بھی ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت پوری طرح تیار ہی․مندرجہ ذیل نمبر عوام کی سہولت کے لئے دئیے جارہے ہیں․جن پر بجلی شکایات کے ازالے کے لئے رابطہ کیا جاسکتا ہی․

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں