واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کا عملہ عید الاضحی کے دوران 21سے 23اگست تک اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی جاری رکھے گا

پیر 20 اگست 2018 20:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کا عملہ عید الاضحی کے دوران 21سے 23اگست تک اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

جنہیں ایک بنیادی تنخواہ کا اور ٹائم دیا جائے گا تاکہ پشاور کے شہریوں کو ضروری خدمات کے ایکٹ 1958کے تحت پانی کی فراہمی اور نکاسی آب بشمول کوڑا کرکٹ ، قربانی کے جانوروں کے آلائیشیںاور فاضل مواد ٹھکانے لگانے سے متعلق ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اس امر کا اعلان جنرل منیجر (آپریشنز ) ڈبلیو ایس ایس پی پشاور کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں