سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا محمد اسرار کو تبدیل کرکے پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ تعینات کردیا

پیر 20 اگست 2018 20:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا محمد اسرار (PCS-SG-BS-19)کو تبدیل کرکے اُن کو اپنی ہی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواتعینات کردیا ہے جبکہ سیکرٹری محکمہ زراعت محمد اکبر خان (PCS-SG-BS-20)کو فوری طورپر اُن کی اضافی ذمہ داری سے فارغ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان اسٹبلشیمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کر دہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں