سیکورٹی کے خدشات کے پیش نظر تمام غیر قانونی مویشی منڈیوں پر دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت پابندی عائد

پیر 20 اگست 2018 20:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے ضلع مردان میں ٹریفک کی روانی اور سیکورٹی کے خدشات کے پیش نظر تمام غیر قانونی مویشی منڈیوں پر دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت پابندی عائد کی ہے۔

(جاری ہے)

خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داراں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ یہ حکم 10 یوم تک نافذالعمل رہیگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں