پشاور، ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر قربانی کی جانوروں کی کھالیں اکھٹی کرنا پرپابندی عائد

پیر 20 اگست 2018 20:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر قربانی کی جانوروں کی کھالیں اکھٹی کرنا ، کھالیں جمع کرنے کیلئے کیمپ لگانا، جھنڈوں ، بینرز ، گاڑیوں اور عمارات پر لائوڈ سپیکر کے ذریعے کھالیں اکھٹی کرنے کیلئے لوگوں کو ترغیب دینے کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنے دفتر میں عید الاضحی کے موقع پر شہر کی صفائی ستھرائی اور قربانی کے جانوروں کا فضلہ تلف کرنے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنرز ، تحصیل میونسپل آفیسرز و سپیشل برانچ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکھٹی کرنے سے متعلق ضلعی انتظامیہ سے این او سی کے حصول کے طریقہ کار سے متعلق لوگوں میں شعور پیدا کیا جائے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دفعہ 144کے تحت جانوروں کو فروخت کرنے والے مالکان کو مخصوص منڈی کے علاوہ سڑکوں کے گرد قطاروں اور غیر قانونی منڈیوں کے فوری خاتمے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے تمام تحصیل میونسپل آفیسرز کے علاوہ ڈبلیو ایس ایس سی کو ہدایت کی کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیںمخصوص جگہوں پر اکھٹی کریںاور لوگوں میں اس سلسلے میں بینرز اور تشہیر کے ذریعے آگاہی پیدا کی جائے تاکہ شہر کی صفائی کو ہر صورت برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان احکامات پر سختی سے عملدر آمد کروانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں