پشاور، پولیس کا کریک ڈائون

سنگین مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری مجرمان سمیت 24 منشیات فروشوں اور102 دیگر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار

پیر 20 اگست 2018 20:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری مجرمان سمیت 24 منشیات فروشوں اور102 دیگر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں ضلع بھر میں پشاور پولیس نے چاروں ڈویژنل ایس پیز کی نگرانی میں 2 اشتہاری ملزمان فضل شیر ولد بہادر شیر سکنہ لکڑی اور فرہاد ولد فردوس سکنہ بڈھ بیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد دستی بم، دو عدد کلاشنکوف ، دو عدد رائفل بھی بر آمد کر لئے اسی طرح دیگر کامیاب کارروائیوںمیں 24منشیات فروشوں اور102 جرائم پیشہ افراد کوبھی گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے دوران تھانہ پشتخرہ کی حدود رنگ روڈاچینی میں ملزمان عرفان ولد پوردل،زرخان ولد مسعود خان،سردار اور اسرار پسران ماصل ،تھانہ چمکنی پولیس نے مسعود ولد امتیاز گل ،سید نواز ولد خائستہ گل اور شیر زمان ولد حسین زمان،مچنی گیٹ پولیس نے جمرود کے رہائشی ملزم زاہد ولد جہانگیر ،سربند پولیس نے گاڑی نمبر LEB-5877 میں ملزم بلال ولد نصیب گل ، موٹر کار نمبر LE-5238 میں ملزم اختر عالم ولد محمد اقبال ،امان ولد رئیس ،ارسلان ولد خالد اور صداقت ولد محمد آمین، امیر نواز ولد غنی خان ساکنان باڑہ تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے زبیر ولد یونس سکنہ خیبر ،تھانہ ٹائون پولیس نے بورڈ بازار میں شہزاد ولد حواس خان سکنہ جمرود،تھانہ گلبرگ پولیس نے حیات خان ولد عنایت اللہ سکنہ یکہ توت ،تھانہ دائودزئی پولیس نے احتشام ولد امین سکنہ میوڑہ ، تھانہ شاہ قبول پولیس نے ملزم غنی ولد عبد الحمید سکنہ ڈبگری،تھانہ خان رازق پولیس نے جان محمد ولد شیر محمد،جبکہ تھانہ آغہ میر جانی شاہ پولیس نے رحمن بابا قبرستان میں آئس فروخت کرنے والے ملزم ابراہیم ولد دل اکبر سکنہ دیر کالونی اور عثمان عرف پچاسے ولد دلاور سکنہ دیر کالونی جبکہ تھانہ فقیر آبادپولیس نے دلازاک روڈ پر زاکر ولد نور جمال ساکن شاہ کس،سجاد ولد غلام محمد سکنہ راولپنڈی اور امتیاز ولدبہرام سکنہ افغان کالونی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر 247 گرام آئس،4 کلو گرام ہیروئن،112 کلو گرام چرس بر آمد کرکے تمام ملزمان کو حوالات منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزمان سے منشیات کے علاوہ 3 عدد کلاشنکوف، 22 عدد پستول،5 رائفل اور ایک عدد کالا کوف بھی بر آمد کرنے کے ساتھ ساتھ سینکڑوں مختلف بور کے کارتوس بھی بر آمد کر لئے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں