وزیراعلیٰ کی چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی جامع رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت

پیر 20 اگست 2018 23:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلعی انتظامیہ چترال کو ہدایت کی ہے کہ چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے جانی و مالی نقصان کے حوالے سے فوری طور پر ایک جامع اور مکمل رپورٹ تیار کریں۔ انہوں نے سیلاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تکلیف اور مصیبت کی اس گھڑی میں ہم چترال کے لوگوں کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی ٹی آئی ورکروں سے اپیل کی کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ اپنے چترالی بھائیوں کی بھرپور مدد کیلئے پہنچیں تاکہ سیلاب کے متاثرین ان مشکل حالات میں اپنے آپ کو تنہا محسوس نہ کریں۔محمود خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ علاقے کا تفصیلی سروے کر کے معلوم کریں کہ مذکورہ سیلاب سے کتنامالی و جانی نقصان ہواہے اور ایک مکمل ریکوری پلان تیار کریں تاکہ متاثرہ لوگوں کی بروقت مالی مدد کی جاسکے اور نقصان کا ازالہ ممکن ہوسکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں