الخدمت فائونڈیشن نے افغان متاثرین کے لیے 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک حوالے کیا

منگل 21 اگست 2018 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) الخدمت فائونڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص نے افغانستان کے صوبہ غزنی کے جنگ زدہ متاثرین کو راشن سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے ہیومینٹیرین اسسٹنس سوسائٹی افغانستان کے نمائندے کو الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک حوالے کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن وطن عزیز سمیت بیرون ممالک میں ہر آفت اور مشکل گھڑی میں بلاتفریق دکھی انسانیت کی امداد کے لیے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

افغانستان میں موجودہ جنگ زدہ حالات کے باعث متاثرہ افراد اور پاکستان میں افغان مہاجرین کو بنیادی ضروریات خوراک، صحت اور تعلیمی سہولیات کی فراہم کے لیے روز اول سے مصروف عمل ہے۔ اس موقع پر HAS افغانستان کے نمائندے نے افغان متاثرین کے لیے امداد دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن نے ہر مشکل حالات میں افغانستان کے عوام کا ساتھ دیا ہے اور ہر ممکن امدا د فراہم کی ہے ۔انہوں نے الخدمت فاونڈیشن کے فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔#

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں