الخدمت فائونڈیشن صوبہ بھر میں مستحقین کو قربانی کا گوشت فراہم کرے گی

منگل 21 اگست 2018 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) الخدمت فاؤنڈیشن صوبہ خیبر پختونخوا نے گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی عید الضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر کے مختلف اضلاع اور ملحقہ قبائلی علاقوں میں قربانی کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

نماز عید کے بعد قربان گاہوں میں قربانی کی جانور ذبح کر کے یتیموں،بیواؤں،افغان مہاجرین، جیلوں میں قید مرد و خواتین اور مقامی مستحقین تک الخدمت کے رضاکار قربانی کا گوشت پہنچائیں گے جبکہ قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے کے لیے صوبہ بھر میں مختلف مقامات پر کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔#

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں