خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز کردیا

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم کا آغاز کردیا گیا ،وزیراعلیٰ محمود خان نے داخلہ مہم کا افتتاح کیا ،وزیراعلیٰ نے کہا جلد میرے بچے بھی سرکاری اسکولوں میں داخل ہوں گے،مہم میں آٹھ لاکھ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ مہم کا افتتاح وزیراعلیٰ محمود خان نے کیا ،مہم کے تحت صوبے بھر میں آٹھ لاکھ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانے کا ہدف رکھا گیا ہے ،تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تعلیمی بجٹ میں مزید اضافہ کیا جائیگا،اساتذہ کو ان کا اصل مقام دلائیں گے،وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بہت جلد میرے اپنے بچے بھی سرکاری اسکولوں میں داخل ہوں گے،احتساب کمیشن کے ملازمین کو دیگر محکموں میں ایڈجسٹ کیا جائیگا،گورنرہائوس کو شہریوں کے لیے کھولنے سے متعلق ایک سوال کے جواب پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ گورنر ہائوس کو کھولنے سے متعلق گورنر ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں