تھانہ تھکال کے ایس ایچ او کامران مروت نے میری2بھائیوں کو لاپتہ کردیا، محمدزاہد

وزیراعظم ،وزیراعلیٰ کے پی کے اور چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ واقعہ کا نوٹس لیں ،پریس کانفرنس

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2018ء) پشاورکے علاقہ تہکال کے رہائشی محمدزاہداوران کے چچاگل محمدنے صدرووزیراعظم پاکستان ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان،گورنرشاہ فرمان،چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ،آئی جی پولیس سے اختیارات کے ناجائزاستعمال پرایس ایچ اوتھانہ تہکال کے خلاف نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے یہ مطالبہ انہوں نے جمعہ کے روزپشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ میرابھائی محمدعابدجوکہ اسلامیہ یونیورسٹی میں ایم ایس کاطالبعلم ہے یکم ستمبرکوتھانہ تہکال کے ایس ایچ اوکامران مروت نے اختیارات کاناجائزاستعمال کرتے ہوئے دیگرپولیس اہلکاروں کی تعاون سے تہکال چوک جبکہ دس ستمبرکومیرادوسرابھائی محمدزبیرکوحمزہ پلازہ ہشتنگری سے بغیرکسی جرم اُٹھاکرنامعلوم مقام منتقل کیاہمیں یہ بھی نہیں بتایاجارہاہے کہ ہمارے بھائیوں کوکہارکھاگیاہیں۔

(جاری ہے)

ان کاکہناتھاکہ واقع کے خلاف جب ایف آئی آردرج کرنے تھانہ تہکال اورتھانہ فقیرآبادگئے تودونوںتھانوں میں موجوداہلکاروں کاکہناتھاکہ اپ کابھائی ہمارے حوالات میں نہیں ہے لہٰذاایف آئی آردرج نہیں کرسکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایس ایچ اوکامران مروت ہمارے آبائی گاؤں ٹانک ملازئی اورادمزئی لکی سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ گاؤں میں ان کے ساتھ قومی تنازعہ چل رہاہے جس پرپشاورمیں انہوں نے اختیارات کی ناجائزاستعمال کرتے ہوئے میرے دونوں بھائیوں اُٹھاکرنامعلوم مقام منتقل کردیاہے۔

واقعہ کے خلاف عدالت میں کیس بھی چل رہاہے جس ایس ایچ اوکامران مروت نے گزشتہ روزعدالت میں جھوٹی بیان دیاکہ ان کے بھائیوں پولیس نے نہیں اُٹھایاہے جبکہ میرابھائی محمدزبیرکوجب کامران مروت اُٹھارہے ہیں ان کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہمارے پاس بطورثبوت موجودہے جس میں صاف نظرآرہاہے کہ میرے بھائی کوکامران مروت دیگرپولیس اہلکاروں کی تعاون سے گرفتارکررہے ہیں ۔انہوں نے حکام بالا سے اپنی دونوں بھائیوں کی بحفاظت بازیابی اورایس ایچ اوکامران مروت کے خلاف قانونی کارروائی کامطالبہ کیاہے ٌٌٌٌٌ

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں