پی ٹی ایم چیئرمین منظورپشتین سمیت دیگرافرادکی گرفتاری کے احکامات

ریاستوں اداروں کی مخالفت میں بولنے پرمتذکرہ افراد کیخلاف تھانہ صوابی پولیس میں ایف آئی آردرج ہے

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:36

پشاور۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) خیبرپختونخواحکومت نے پشتون تحفظ مومنٹ(پی ٹی ایم) کے چیئرمین منظورپشتین سمیت دیگرافرادکی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے۔ ملزمان کے خلاف صوابی پولیس نے ریاستی اداروں کیخلاف بولنے کے الزام میں ایف آئی آردرج کررکھی ہے دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ میں گرفتاری احکامات اورایف آئی آرکے اندراج کیخلاف رٹ پٹیشن پرحکومت سے جواب طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منظورپشتین، ڈاکٹرسید عالم محسود، فضل ایڈووکیٹ،خان زمان ،محسن دائود،علی وزیر ،صمدخان اورنورسلام کے خلاف تھانہ صوابی میں اگست2018ء کو ایف آئی آرکاٹی گئی ہے جس میں ریاستی اداروں کیخلاف بولنے سے متعلق دفعات شامل ہیں گزشتہ روز سپرنٹنڈنٹ پولیس انوسٹی گیشن صوابی کے دفترسے جاری اعلامیہ میں متذکرہ افرادکی گرفتاری کاحکم دیاگیاہے دوسری جانبپشاورہائیکورٹ کے جسٹس قلندر علی خان اور جسٹس ناصرمحفوظ پر ڈویژن بنچ نے ڈاکٹرمشتاق کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت شروع کی تو محمدایازایڈووکیٹ نے عدالت کوبتایاکہ ایف آئی آرمیں موکلان پر ریاستی اداروں کے خلاف تقاریرکرنے کاالزام لگایاگیاہے انہوں نے عدالت بتایاکہ 13اگست کوصوابی میںانکے موکلان نے پرامن جلسے کاانعقاد کیاتھاجس میں کسی قسم کی کوئی توڑ پھوڑ یا مخالفت پرمبنی تقریرنہیں ہوئی یہ ایف آئی آرجھوٹی ہے لہذااستدعاکی جاتی ہے کہ درج ایف آئی آرکومنسوخ کیاجائے عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد رٹ کوسماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے صوبائی حکومت کونوٹس جاری کردیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں