ڈبلیوایس ایس پی میں منیجرکمیونکیشن اورمیڈیامینجمنٹ کی تقرری چیلنج

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:37

پشاور۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) ڈبلیوایس ایس پی میں منیجرکمیونکیشن اورمیڈیامینجمنٹ کی تقرری کوپشاورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔ عدالت عالیہ پشاورکادورکنی بنچ آئندہ چند روز میں رٹ پٹیشن کی سماعت کریگا ۔

(جاری ہے)

سینئرصحافی یوسف علی کی جانب سے عنایت الرحمن ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائررٹ میں چیف ایگزیکٹیوڈبلیو ایس ایس پی ،جنرل منیجر ایس آر،ایڈمن ڈبلیوایس ایس پی اور حسن علی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاہے کہ ڈبلیوایس ایس پی نے مختلف پوسٹوں پر بھرتیوں کیلئے اشتہارجاری کیا جس کیلئے درخواست گزار نے صحافت میں ماسٹرڈگری اور متعلقہ شعبے میں20سالہ تجربے کے ساتھ درخواست دی اور سات امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیاگیا اورتمام امیدواروں میں درخواست گزارسینئرترین ہونے کے باوجوداسی28میں سی14نمبر دئیے گئے اور مذکورہ پوسٹ پر حقدار ہونے کے باوجوددرخواست گزار کو نظرانداز کیاگیا اسی طرح متعلقہ حکام نے حسن علی کی غیرقانونی وغیرآئینی تقرری کی ہے لہذامیرٹ کے مطابق درخواست گزار کی مذکورہ پوسٹ کیلئے تقرری کرکے حسن علی کی تقرری کوغیرآئینی وغیرقانونی قرار دے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں