پشاور میں وال چاکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں، شہرام تراکئی

پیر 17 ستمبر 2018 23:32

پشاور۔17 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) خیبر پختونحوا کے وزیر برائے بلدیات شہرام تراکئی پشاور شہر کی تزائن وآرائش کے لئے شہر میں وال چاکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کو پہلا اور اہم قدم قرار دیتے ہوئے محکمہ بلدیات اور خصوصاً پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کو اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر نتیجہ خیز اقدامات اٹھا نے کی ہدایت کی ہے شہر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر پشاور پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے ایک ٹھوس لائحہ عمل تربیت دیا جائے اور عاشورہ محرم کے فوری بعد تجاوزات کے خاتمے پر کام کا آغاز کیا جائے۔

وہ پیر کے روز پشاور میں شہر کی تزئین وارائش کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

شہر میں وال چاکنگ کے خاتمے کے سلسلے میںصوبائی وزیرنے پی ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ وال چاکنگ کرنے والوں کے ساتھ ساتھ کروانے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے ۔ وال چاکنگ کرنے والوں کو وال چاکنگ کا سلسلہ بند کرنے کے لئے ایک مہینے کا وقت دیا جائے اور اس سلسلے میںسوشل میڈیا سمیت ابلاغ عامہ کے دیگر ذرائع پر بھی بڑے پیمانے پر آگہی مہم شروع کی جائے اور ایک مہینے کی مدت ختم ہوتے ہی وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی شروع کی جائے۔

صوبائی وزیر نے عندیہ دے دیا کہ صوبائی حکومت وال چاکنگ کی روک تھام کے لئے سخت سے سخت قوانین سازی بھی کرے گی۔ پشاور شہر کی خوبصورتی کو اپنی اولین ترجیحات میں ایک قرار دیتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات نے کہاکہ پشاور اس صوبے کا چہرہ ہے اور قبائلی علاقوں کے صوبے میں انضمام کے بعد اس شہر کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے صوبائی حکومت اگلے دوسالوں کے اندر اس شہر کی موجودہ شکل کو مکمل طورپر تبدیل کرکے اسے صحیح معنوں میں پھولوں کا شہر بنانے کا پکا ارادہ رکھتی ہے جس پر عملدرآمد کے لئے پی ڈی اے تزئین وآرائش کے روایتی اور ناپائیدار طریقوں سے ہٹ کر جدید اور پائیداروں بنیادوں پر کام شروع کرے اور اس مقصد کے لئے ایک جامع پلان تشکیل دے کر منظوری کے لئے پیش کرے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے حکام کو شہر میں دیواروں پر پوسٹرز وغیرہ چسپاں کرنے کے عمل مستقل بنیادوں پر روک تھام کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔شہر کی تزئین اوآرائش کے لئے پی ڈی اے کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے صوبائی وزیرنے اس سلسلے میں فوی طورپر ادارے کی ایڈوائزری کونسل کی تشکیل نو کرکے اس میں اکیڈمیا اور نجی شعبے ایسے سے افراد کو شامل کرنے کی ہدایت کی جو تزئین وآرائش کے شعبے میں مہارت رکھتے ہوں اور ایسے کام کرنے کا شوق رکھتے ہوں۔

اس موقع پر پی ڈی اے کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہاکہ اگرچہ ادارے کی کارکردگی ٹھیک ہے تاہم اس میں بہتری کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے جس کے لئے ادارے کے ماتحت تمام شعبوں کے سربراہاں اپنے متعلقہ شعبوں میں خامیوں اور نقائص کی نشاندہی کرکے انہیں دور کرنے کے لئے تجاویز پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں