ایسے اقدا ما ت اُٹھا ئیں جن سے صو بے کے زمینداروں کوفو ائد، زرعی پیداوار میں اضافہ ہو، محب اللہ خان

ٹیکس نیٹ ورک میں ضروری ترامیم کرکے ہم کافی زر مبادلہ کما سکتے ہیں، یہ محکمہ صوبے کی آمدن کے لئے مزید سود مند ثابت ہو سکتا ہے ، صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک

منگل 18 ستمبر 2018 19:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) خیبر پختو نخوا کے وزیر زراعت و لا ئیو سٹا ک محب اللہ خا ن نے محکمہ زراعت کے حکا م کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے اقدا ما ت اُٹھا ئیں جن سے صو بے کے زمینداروں کوفو ائد ملیں اور زرعی پیداوار میں اضا فہ کے ساتھ ما رکیٹ میں منا سب قیمت پر اشیاء کے فروخت کیلئے انہیں جدید سہو لیا ت مہیا ہوں اور صوبے کی تما م منڈ یو ں میں ما رکیٹ انفا رمیشن سسٹم کے لئے جدید سکر ین نصب کر یں جس سے روزانہ کی بنیا د پر نر خوںسے متعلق معلو ما ت دستیا ب ہو ں۔

یہ ہدایت اُنہو ں نے محکمہ زراعت میں 100 روزہ پلا ن کے تحت ہو نے والی پیش رفت کے حوالے سے پشاور میں منعقدہ اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے دیں۔ اجلاس میں سیکر ٹر ی زراعت اکبر خا ن، ایڈیشنل سیکر ٹر ی زراعت شو کت علی یو سف زئی، ڈی جی لا ئیو سٹا ک ڈاکٹر شیر محمد، ڈی جی زراعت اور دیگر متعلقہ افسران بھی مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ ذراعت کی افادیت و اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسی پالیسی تیار کرنے پر غور و حوض ہوا جس میں زمینداروں کو براہ راست فوائد حاصل ہوں ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لئے دورس اقدامات اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ ورک میں ضروری ترامیم کرکے ہم کافی زر مبادلہ کما سکتے ہیں اور یہ محکمہ صوبے کی آمدن کے لئے مزید سود مند ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے زمینداروں کی کمیٹی کے حوالے سے کہا کہ اس میں توازن رکھا جائے اور محکمہ کا رول اس میں نمایاں ہو اور مذکورہ کمیٹی کو سیاسی اثر و رسوخ سے پاک ہونا چاہئے تا کہ یہ کمیٹی اپنے اہداف کی حصول میں بطریق احسن کامیاب ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کئی اہم منصوبے شروع کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق معیاری کوالٹی بیس اشیا کی ترسیل کے علاوہ ان کے لئے پلپنگ مشین اور ڈرائنگ مشین تمام منڈیوں میں نسب کی جائیں گی جن کے لئے کمپیوٹر آپریٹر اور مارکیٹ سیکرٹری تعنیات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں