خیبر پختونخوا بارکونسل تعزیتی اجلاس

منگل 18 ستمبر 2018 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) خیبرپختونخوا بارکونسل کا ایک تعزیتی اجلاس زیرِ صدارت شاہد قیوم خٹک ممبر بار کونسل منعقد ہوئی ۔ اجلاس میں دیگر ممبران کے علاوہ بارکونسل سٹاف نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کی بقاء کے لیے قربانیاں اور خدمات کو سراہا گیا اور مرحومہ کی روح کی ایصال ثواب کے لیے فاتح خوانی کی گئی اور جنت میں اعلیٰ مقام کے لیے دُعا کی گئی ۔ اجلاس میں خیبر پختونخواہ بار کونسل کی طرف سے غمزدہ خاندان کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیاگیا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں