27لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں 10دن رہے

منگل 18 ستمبر 2018 19:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء)27لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں 10دن رہ جانے کے بعد ان میں مزید ایک سال کی توسیع کے بارے میں چاروں صوبائی حکومتوں سے سفارشات طلب کر لی ہے رواں مہینے کی 30تاریخ کو افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن ایک بار پھر ختم ہو رہی ہے اس سے قبل افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں 8مرتبہ توسیع ہو چکی ہے ذرائع کے مطابق اب تک 12ہزار 486رجسٹرڈ مہاجرین اور 25ہزار 824بغیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں ملک میں کئے جانے والی درجہ بندی کے باعث رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 14لاکھ ، دوسرے درجہ بندی میں افغان سٹیزن کارڈ کی رجسٹریشن کرنے والے مہاجرین کی تعداد 8لاکھ 64ہزار جبکہ تیسری درجہ بندی میں 4لاکھ ایسے افغان مہاجرین موجود ہیں جنہوں نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کرائی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کے سابق ادوار میں بھی مخالفت کی گئی تھی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں