پشاور پریس کلب پر ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہونے والے خود کش حملے کے 10 سال مکمل ہو گئے

منگل 18 ستمبر 2018 19:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) پشاور پریس کلب پر ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہونے والے خود کش حملے کے 10 سال مکمل ہو گئے ہیں 10سال قبل پشاور پریس کلب پر ہونے والے خود کش حملے میں ہیڈ کانسٹیبل ریاض الدین ، اکاونٹنٹ میاں اقبال موقع پر شہید ہو ئے تھے جبکہ دو اہلکار ایوب اور یاسر شدید زخمی ہو ئے تھے ۔

(جاری ہے)

پشاور پریس کلب کی ڈیوٹی پر تعینات ریاض الدین نے خود کش حملہ آور کو پریس کلب کے اندر جانے سے روک دیا تھا اورا س نے موقع پر اپنے آپ کو اڑا دیا تھا ساتویں محرم الحرام کو ہونے والے خود کش حملے کے دس سال مکمل ہو جائینگے خود کش حملے میں شہید ہونے والے ریاض الدین کا تبادلہ ہوا تھا تاہم صحافیوں سے زیادہ محبت ہونے پر ان کا تبادلہ کینسل کیا گیا ۔

ملک کی تاریخ میں ابھی تک کسی بھی پریس کلب پر خود کش حملہ نہیں ہوا او رپہلی بار خود کش حملہ پشاور پریس کلب پر ہوا خود کش حملے میں سپیشل برانچ کے سید ، فہیم اور منہاج نامی اہلکار بھی شدید زخمی ہو ئے تھے تاہم ہیڈ کانسٹیبل ریاض الدین نے جان کی پرواہ نہ کرتے ہو ئے خود کش حملہ آورکو پریس کل میں داخل ہونے سے روک دیاتھا

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں