محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر کے اسپتالوں کو الرٹ جاری کر دیا

منگل 18 ستمبر 2018 20:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر کے اسپتالوں کو الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ 20 اور21 سمتبر کو اسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے انڈی پینڈنٹ مانیٹرنگ ہونٹ کے اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ہسپتالوں میں ڈاکٹر اوردیگر عملہ چوبیس گھنٹے موجود رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر کے اسپتالوں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ انڈی پینڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اہلکار اسپتالوں میں فراہم کی جانے والی سہولیات کی مانیٹرنگ کریں گے۔ ادویات آلات کر نیٹرز اور آپریشن تھیٹرز فعال رکھیں جائیں گے۔ ہیلتھ سیکرٹرئٹ میں قائم کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں