ضلع ہری پور کی تحصیل خان پور کو سب ڈویژن کا درجہ دے دیا گیا

منگل 18 ستمبر 2018 20:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) صو بائی وزیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان کی کاوشوں کے نتیجے میں تحصیل خان پور ضلع ہری پور کو سب ڈویژن کا درجہ دے دیا گیا ہے اس امر کا اعلان آج یہاں سے جاری بورڈ آف ریونیو ، ریونیو اینڈ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلامیہ میں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اکبر ایوب نے خان پور کو سب ڈویژن کا درجہ دینے کے اقدام کو عوام دوست قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہری پور کی پسماندہ تحصیل کے عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ اور خواب تھا۔

آج صوبائی حکومت نے جس کو عملی جامہ پہنا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت پر سرمایہ کاری پاکستان تحریک انصاف کا وژن اور مشن ہے ۔ صوبائی حکومت شروع دن سے انسانیت کی فلاح کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی میں پسماندہ اضلاع کی ترقی کو ترجیح دی گئی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ عوام نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان تحریک انصاف کو دوبارہ خدمت کا موقع دیا ہے۔ہم عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کرینگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں