ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کا متعلقہ محکموں اور اداروں کے حکام کو کنٹرول روم سے منسلک رہنے کی ہدایت

منگل 18 ستمبر 2018 20:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز نوید نے محرم الحرام میں سکیورٹی مقاصد کے لئے قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو طاہر علی اور سکیورٹی حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

شاہنواز نوید نے ساتویں محرم کے جلوس کے پرامن انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لیا اور جلوس کے اختتام تک تمام محکموں اور اداروں کے حکام کو کنٹرول روم سے منسلک رہنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہاکہ ساتویں ،نویں اور دسویں محرم کے ماتمی جلوسوں کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی اور اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرزکی بھرپور معاونت بھی کی جائے گی۔انہوں نے اس موقع پر کنٹرول روم میں مانیٹرنگ سسٹم کا بھی معائنہ کیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کرکے متعلقہ عملے کی ستائش کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں