خیبرپختونخوافوڈسیفٹی اورحلال فوڈاتھارٹی نے سوات کے عوام کوملاوٹ سے پاک معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے کاروائیاں تیز کردی

منگل 18 ستمبر 2018 20:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) خیبرپختونخوافوڈسیفٹی اورحلال فوڈاتھارٹی نے سوات کے عوام کوملاوٹ سے پاک معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے کاروائیاں تیز کردی ہیں شہریوں کوصاف اور معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے حلال فوڈ اتھارٹی سوات کی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ اوراتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل کی ہدایات کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر محمداسد قاسم کی سربراہی میں انسپکشن کے دوران گجرات پنجاب سے آنے والے دودھ سے بھرے ٹینکر کو روک کر اس کا معائنہ کیا تو وہ ملاوٹ شدہ پایا گیا نظامت حیوانات کے ڈاکٹر سردارعلی نے دودھ کا ٹیسٹ کیا تو اس میں23 فیصد پانی کی ملاوٹ پائی گئی جس پر ٹینکر مالکان کو بھاری جرمانہ کیا گیا اور اس کی موقع پر وصولی بھی یقینی بنائی گئی نیزانہیں تنبیہ کی گئی کہ آئندہ ملاوٹ شدہ دودھ یا دیگر خوردنی اشیاء سوات کی حدود میں لانے پر اس سے زیادہ بھاری جرمانہ اور سخت قوانین لاگو کیئے جائیں گے فوڈسیفٹی اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ملاوٹ شدہ دودھ کوکسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیاجائے گااور اس کی روک تھام کیلئے ہر ممکن راست اقدام اٹھایا جائے گااُنہوں نے واضح کیا کہ اتھارٹی کے اقدامات عوام اور کاروباری طبقے کے وسیع ترمفاد میں کئے جاتے ہیںجس کے تحت معیار کے مطابق حلال خوردنی اشیاء بیچنے والوں کی بھر پورحوصلہ افزائی کی جاتی ہے جبکہ مقامی مارکیٹ میں غیر حلال ناقص اور ملاوٹ شدہ اشیاء بیچنے والوں کوپہلے پوری طرح سمجھا کر تنبیہ کی جاتی ہے تاہم قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر سخت سزائیں لاگو کی جاتی ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں