پشاور،عاشورہ محرم کے دوران ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ہسپتالوں کی نگرانی کی غرض سے کنٹرول روم قائم

منگل 18 ستمبر 2018 20:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) عاشورہ محرم کے دوران کسی بھی خوشگوار صورت حال اور ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ہسپتالوں کی نگرانی کی غرض سے محکمہ صحت خیبر پختونحوا نے کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔ محکمہ صحت کے کمیٹی روم میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو وزیر اعلی سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری آفس اور محکمہ ہوم اور ٹرائبل آفیئر محکمہ کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی جانب سے پہلے سے ہی صوبے کے تمام بالخصوص حساس اضلاع کے ہسپتالوں کو عاشورہ محرم کے دوران ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ کنٹرول روم کی نگرانی سیکرٹری محکمہ صحت کریں گے جبکہ دیگر متعلقہ حکام بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ صوبے کے تمام ہسپتالوں کی صورت حال سے باخبر رہنے کے لئے کنٹرول روم کا قیام کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں شکایات کا تدارک کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں