صارفین بجلی کی شکایات کے ازالے کے لئے کنزیومرکمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز

منگل 18 ستمبر 2018 22:04

پشاور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) صارفین کی بجلی کے بلوں ،اوربجلی سے متعلقہ دیگرشکایات کے ازالے کے لئے پسکو نے کنزیومرکمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (CCMS )کا آغاز کردیا ہے جوکہ صارفین بجلی کی شکایات کو متعلقہ فیلڈ افسران تک پہنچا کر ان شکایات کے ازالے تک کے تمام مراحل کے بارے میں صارف کو آگاہ رکھا جائے گا․ شکایت کا مقررہ مدت کے اندر ازالہ ہونے پر بھی صارف کی Confirmation کے بعد ہی شکایت کو بندکیا جائے گا․تفصیلات کے مطابق صارفین بجلی کے شکایات کے ازالے کے لئیConsumer Complaint Management System نے کام شروع کردیا ہے صارف فون نمبر 118 پر اپنی شکایت رجسٹرکر سکے گا جبکہ 8118 پر اپنے موبائل سے ایس ایم ایس کے ذریعے بھی اپنی شکایت درج کرواسکتا ہی․اسی طرح موبائل پر روشن پاکستان کی ایپ سے اپنے لیپ ٹاپ / کمپیوٹر/ موبائل پر روشن پاکستان ایپ پر جاکر بھی اپنی شکایت درج کرواسکتا ہی․ صارف کو شکایت کا ٹریکنگ / ٹکٹ نمبر دیا جائے گا جس کا حوالہ دیکرصارف کو اپ ڈیٹ رکھا جائے گا اورصارف جب چاھے خود بھی اپنی شکایت کا status چیک کرسکے گا․ CCMS صارف کی شکایت کو متعلقہ ایکسین,ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ تک پہنچائے گا جبکہ صارف کو شکایت کے ازالے کے تمام مراحل پر وقتا فوقتا آگاہ رکھا جائے گا․صارف کی شکایت کو پسکو کا کوئی اہلکاربغیرایکشن لئے چھوڑنہیں سکتا جب تک صارف خود شکایت کے ازالے کے بارے میں CCMS کو Confirm نہیں کرے گاتب تک شکایت بند / فائل نہیں کی جائے گی․

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں