عوامی نیشنل پارٹی نے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد کر دیا

منگل 18 ستمبر 2018 22:04

پشاور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل اور مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لے اور عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسنے سے گریز کیا جائے ، امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ مرکزی حکومت قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئیء اعلان کردہ پیکج کو یقینی بنا کر عوام کی مشاورت سے فلاحی منصوبوں کو ترجیح دے،امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ پارٹی تنظیمیں ،ذیلی تنظیمیں اور کارکنان ضمنی الیکشن کیلئے منظم انداز میں انتخابی مہم چلائیں اور جمہوریت دشمن قوتوں اور ان کے آلہ کاروں کو شکست دیں انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پارٹی کارکن بہترین حکمت عملی کے ذریعے اپنے امیدواروں کی جیت یقینی بنائیں اور عوام کی رائے پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا راستہ روک کر عوام کی حقیقی نمائندگی یقینی بنائیں،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات کسی اور کو تفویض کرنے کی بجائے الیکشن کو صاف شفاف بنانے کیلئے مؤثر انتظامات اٹھائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں