میونسپل انٹر کالج فار گرلز شاہی باغ کے نئے بلاک کی تعمیراتی کام کا افتتاح

بدھ 19 ستمبر 2018 18:42

پشاور ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ممبر صوبائی اسمبلی آصف خان کے ہمراہ چھ کروڑ روپے کی لاگت سے میونسپل انٹر کالج فار گرلز شاہی باغ کے نئے بلاک کی تعمیراتی کام کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر سکول میں ایک تقریب کا انعقادکیاگیاجس میں ڈائریکٹر کوارڈنیشن میاں شفیق الرحمان ، ڈائریکٹر ایڈمن سید قدیم شاہ ، ڈائریکٹر ٹرمنیل ریاض اعوان ، ضلعی کونسلرز حضرت گل ، محمد ابراہیم ، ٹائون کونسلر محمد اسلم ، پی ٹی آئی رہنما گل بادشا ہ ، سکول کے اساتذہ ، والدین اور علاقہ کے عمائدین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول پرنسپل نے ضلع ناظم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ عمارت 1968 ء میں تعمیر کی گئی تھی پچاس سال گزرنے کے بعد عمارت خستہ حالی کا شکار تھی اور ماہرین نے عمارت کو خطرناک قرار دیتے ہوئے استعمال کرنے سے گریز کاکہاتھا ‘ ضلع ناظم کے نوٹس میں لاتے ہی ضلع ناظم نے ہنگامی بنیادوں پر فنڈ ز کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے پرانے عمارت کو گراکر نئی عمارت تعمیر کرنے کے احکامات جاری کئے تھے اور قلیل عرصے میں پرانی عمارت گرادی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موق پرممبر صوبائی اسمبلی آصف خان نے کہاکہ ضلع ناظم پی ٹی آئی کے وژن پر عمل پیر اہے اور علاقہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پوراکرتے ہوئے سکول میں نئے بلاک کی تعمیر کا آغاز کیاجارہا ہے جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ بچیاں تعلیم کے زیور سے بہرہ ور ہوگی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عاصم خان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے منشور اور وژن کے مطابق ایجنڈے پر عمل کررہی ہیں اور تعلیم کے فرغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں ‘میونسپل انٹر کالج فارگرلز شاہی باغ میں نئے بلاک کی تعمیر اسی سلسلے میں ایک کڑی ہیں اور اس سلسلے میں وہ براہ راست نگرانی کررہے ہیں ۔

انہوں نے چنددنوں میں پرانی عمارت کو گراکر نئی عمارت کی تعمیر شروع کرنے پر انتظامیہ کو سراہا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ رواں مالی سال کے ضلعی بجٹ میں تعلیم کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈ مختص کی جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں